Saturday, May 4, 2024

کراچی میں عمارت گرنے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد19 ہو گئی

کراچی میں عمارت گرنے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد19 ہو گئی
March 7, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے گولیمار میں عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد  19  تک جا پہنچی  ،  امدادی  کاموں میں سست روی اور حکومتی نمائندوں کی حسی  پر متاثرین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ، رضویہ روڈ کو ٹریفک کیلئے بلاک کرکےشدید احتجاج  کیا ، اس سے پہلے امدادی کارکنوں نےعمارت کے ملبے تلے دبےایک نوجوان کو زندہ حالت میں نکال لیا۔ گولیمار میں  منہدم  عمارت کا ملبہ 4 روز بعد بھی نہ اُٹھ سکا  ، ہولنا ک واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد  19  تک جا پہنچی ، ریسکیو اہلکاروں  طارق  اور عامر نامی دونوجوانوں کی لاشیں ملبے سے نکال لیں ۔ امدادی  کاموں میں سست روی اور حکومتی نمائندوں کی  بے حسی  پر متاثرین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو متاثرین علاقہ ہاتھوں میں بینرز اُٹھائے سڑک پر نکل آئے اوررضویہ روڈ کو ٹریفک کیلئے بلاک کرکےشدید احتجاج  ریکارڈ کرایا۔ مظاہرین  کا کہنا تھا ہمارے کئی پیارے ہم سے بچھڑ گئے ، ملبہ ہٹانے کیلئے  ریسکیو آپریشن  سست روی کا شکا ہے،اب تک نہ کوئی حکومتی نمائندہ داد رسی تک کیلئے آیا اور نہ واقعہ کے ذمہ داروں  کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی۔ اس  سے پہلے ریسکیو ٹیموں نے واقعہ کے تین روز بعد جہانزیب  نامی نوجوان ملبے سے زندہ  نکال لیا جبکہ ایک اور نوجوان سفیان  کے والد بیٹے کی زندگی کیلئے دعائیں کرنے پر مجبور ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے انتظامیہ کی سستی کا یہ حال ہے کہ 4 روز بعد  بھی شہریوں کی معلومات کیلئے کوئی ڈیسک بنایا نہ ہی کوئی امدادی کیمپ  قائم ہوسکا۔