Saturday, April 27, 2024

کراچی میں عام مریضوں کے انتقال کی شرح بڑھ گئی

کراچی میں عام مریضوں کے انتقال کی شرح بڑھ گئی
April 15, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں عام مریضوں کے انتقال کی شرح بڑھ گئی، جناح اسپتال میں دیگر اسپتالوں سے آنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا۔

پاکستان میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے کراچی کے اسپتالوں میں اموات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔جناح اسپتال کی  ڈائریکٹر سیمی جمالی کہتی ہیں 2 ہفتے میں99 افراد جناح اسپتال پہنچ کر انتقال کر گئے، 119 افراد مردہ حالت میں لائے گئے۔

ادھر کے ایم سی کے 13اسپتالوں میں بھی 10 فیصد اضافی مریض انتقال کر چکے ہیں ، ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کے مطابق ڈیڑھ ماہ میں عباسی شہید اسپتال میں82 اور کے آئی ڈی ایچ میں 279افراد نے دم توڑا۔