Thursday, March 28, 2024

کراچی میں عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ میں رشتے دار بھی مقابلے پر آگئے

کراچی میں عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ میں رشتے دار بھی مقابلے پر آگئے
June 25, 2018
کراچی (92 نیوز) عام انتخابات دوہزار اٹھارہ میں کراچی کی انتخابی پچ پر دلچسپ مقابلے ہونگے۔ میاں بیوی امیدوار، باپ بیٹا مدمقابل اور رشتے دار بھی مقابلے پر آگئے۔ سندھ اسمبلی کی نشت ایک سو پندرہ پر ایم کیوایم کے سلمان مجاہد بلوچ کے مد مقابل ان کے والد مجاہد بلوچ ہیں۔ مجاہد بلوچ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ این اے دوسو انتالیس میں دوسگے بھائی آمنے سامنے ہیں۔ رانا احسان ن لیگ کے ٹکٹ پر امیدوار ہیں تو ان کے بھائی رانا طارق پی ایس پی کے ٹکٹ پر اسی حلقے سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ سینیٹر مشاہد اللہ این اے دوسو اننچاس سے کاغذات جمع ہیں۔ ان کےبیٹے ڈاکٹر افنان اللہ  این اے دوسو سینتالیس سے ن لیگ کے امیدوار ہیں۔ پیپلزپارٹی کے عزیز میمن این اے دوسو سینتالیس سے امیدوار ہیں اور ان کے بھائی حبیب میمن کورنگ امیدوار ہیں۔ تحریک انصاف کے عارف علوی این اے دوسو سینتالیس سے امیدوار اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی کورنگ امیدوار ہیں۔