Saturday, May 11, 2024

کراچی میں عائشہ منزل پر ایل پی جی فلنگ اسٹیشن پر ڈکیتی کی واردات

کراچی میں عائشہ منزل پر ایل پی جی فلنگ اسٹیشن پر ڈکیتی کی واردات
November 15, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں عائشہ منزل پر ایل پی جی فلنگ اسٹیشن پر ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ وادرات کی سی سی ٹی وی 92 نیوز نے حاصل کرلی ۔ تین ملزمان نے دکان دار اور گاہک سے رقم لوٹی اور اطمینان سے فرار ہو گئے ۔ ایک ملزم دروازے پر کھڑا رہا اور دو واردات کرتے رہے۔ ملزمان نے دکان کے کیش کاؤنٹر کا بھی صفایا کر دیا۔ تینوں ملزمان نے چہرے ماسک سے ڈھانپے ہوئے تھے۔