Friday, May 3, 2024

کراچی میں طوفانی ہواؤں نے سب کچھ تہس نہس کر کے رکھ دیا

کراچی میں طوفانی ہواؤں نے سب کچھ تہس نہس کر کے رکھ دیا
June 3, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں طوفانی ہواؤں نے سب کچھ تہس نہس کر کے رکھ دیا۔ مٹی کے طوفان سے جنجال گوٹھ میں کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ کراچی میں قہر برساتی گرمی کے بعد تیز ہوائوں کے ساتھ آندھی کا دور مٹی کا طوفان ایسا اٹھا کہ فضاء گرد آلود ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چلنے والی آندھی اور بارش مغربی سسٹم کےاثرات کے باعث ہوئی۔ گرد آلود فضا تقریبا آدھے گھنٹے تک رہی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے  خدشہ ظاہر کیا کہ تیز ہواؤں کے جھکڑ دوبارہ چل سکتے ہیں۔ تیز ہوائیں شمالی علاقوں کی طرف سے چل سکتی ہیں۔ دوسری لہر میں شہر کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ تیز  ہواؤں  کی وجہ سے حد  نگاہ  ایک کلو میٹر سے  بھی کم  رہ گئی۔ محکمہ  موسمیات کی ایڈوائزری پر  پی آئی  اے کی دبئی جانے والی  پرواز کی دبئی  روانگی  بھی  دو گھنٹے  کیلئے روکی گئی۔ شدید آندھی کے باعث شہر میں مختلف واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔ خاتون سمیت 4 افراد زندگی کے بازی ہار گئے جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب طوفانی ہواؤں کے بعد بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔ صدر، گلستان جوہر، لیاری، اورنگی ٹاؤن، ملیر، نیو کراچی، کورنگی و دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔