Friday, April 26, 2024

کراچی میں طالبعلموں نے نقل کیلئے نت نئے طریقے ڈھونڈ لیے

کراچی میں طالبعلموں نے نقل کیلئے نت نئے طریقے ڈھونڈ لیے
April 1, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں طالب علموں نے نقل کرنے کے بھی نت نئے طریقے ڈھونڈ لئے، میٹرک امتحانات میں نقل کرنے کیلئے وٹس اپ گروپ بنالیا۔

ایک امتحانی مرکز پر طالب علم کی جگہ دوسرا نوجوان پرچہ حل کرتے ہوئے پکڑا گیا، چیئرمین میٹرک بورڈ کہتے ہیں سکیورٹی طلب کی تھی لیکن نہیں دی گئی، وٹس اپ گروپ پر نقل کے معاملے پر ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

میڑک کےامتحانات میں  طلبا نے استادوں کوبھی استادی دکھا دی ،نقل کےلئے جدید طریقے اختیار کرلئے۔ نقل کےلئے واٹس ایپ گروپ بنالیا جس پر حل شدہ پرچے دستیاب  ہیں ۔

ایس ایم پبلک اسکول میں تو حد ہی ہوگئی ، طالبعلم کی جگہ  دوسرانوجوان  پرچہ حل کرتےہوئے  پکڑا گیا۔ چیئرمین میڑک بورڈ نے طلبا کا ایڈمٹ کارڈ جمع کرلیا۔

صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئےکہاکہ چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ  امتحانی مراکز پر سکیورٹی مانگی تھی لیکن نہیں دی گئی۔

وزیرتعلیم سردار شاہ نے لیاری میں امتحانی مراکز کادورہ کیا  اور طالبات سے سوال جواب بھی کئے۔

کہیں جگہ پرچہ دیر سے شروع کرنے کی شکایات ملیں ، کہیں طالب علموں کو امتحانی سینٹر ہی نہیں ملا۔ بہت سے طالب علم پابندی کے باوجود موبائل فون لے کر آئے تھے ، پیپر کے دوران طلبا سے موبائل فون لے لئے گئے۔