Sunday, May 12, 2024

کراچی میں طالب علم مصباح کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار

کراچی میں طالب علم مصباح کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار
October 9, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں طالب علم مصباح کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے مصباح سے چھینا ہوا موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر کا کہنا ہے ملزم سے مصباح کا موبائل فون بھی برآمد کیا ۔ ملزم کا تعلق افغان گروپ سے ہے۔ ایک اور کارروائی میں سکیورٹی اہلکاروں اور سرکاری ملازمین سمیت ایک سو گیارہ افراد کو قتل کرنے والا ٹارگٹ کلر بھی پکڑا گیا۔  کراچی ، طالب علم ، مصباح ، قتل ، ملوث ، ملزم ، گرفتار ذرائع نے بتایا ملزم نے موبائل فون چھیننے کے بعد فروخت کر دیا تھا۔ ملزم افغانی ہے اور سہراب گوٹھ پر افغان بستی میں رہتا تھا۔ مصباح پر فائرنگ کرنے والا ملزم تاحال فرار ہے۔ فرار ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق چیک کر رہے ہیں کہ ملزم چھینا چھپٹی کی وارداتیں کیوں کرتا تھا۔