Thursday, March 28, 2024

کراچی میں صفائی کا مسئلہ حل نہ ہوا

کراچی میں صفائی کا مسئلہ حل نہ ہوا
December 22, 2017

کراچی (92 نیوز) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے مسائل بھی بڑے نکلے۔
سندھ حکومت اور شہری حکومت سے شہر میں صفائی کا مسئلہ بھی حل نہ ہو سکا۔
حکمرانوں کے اعلانات اور دعوے سب کچرے تلے دب گئے۔
مراد علی شاہ نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالتے ہی شہریوں کو روزانہ سڑکیں دھلوانے کا خواب دکھا دیا۔
شہر کی سڑکیں تو نہ دھلیں بلکہ کچرے کے ڈھیر پہلے سے بھی بڑے ہو گئے۔
دوسری طرف میئر کراچی وسیم اختر نے 100 روزہ صفائی مہم کے نعرے کے ساتھ جھاڑو اٹھائی اور شہر کو گل و گلزار بنا دینے کا دعویٰ کر ڈالا۔
شہر کی صفائی تو نہ ہوئی اور میئر کراچی نے بھی اختیارات کا رونا روتے ہوئے کچرے کا ملبہ سندھ حکومت پر ڈال دیا۔
شہری حکومت سے سوال کرتے ہیں کہ آخر اس گند سے انہیں کون نجات دلائے گا۔