Friday, March 29, 2024

کراچی میں صحافی ولی بابر کے قاتل گرفتار

کراچی میں صحافی ولی بابر کے قاتل گرفتار
June 15, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صحافی ولی بابر خان پر گولیاں برسانے والے قاتل کو گرفتار کر لیا ۔ کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ ملزم قتل کے بعد نائن زیرو سمیت دیگر مقامات پر روپوش بھی رہا جبکہ قتل کیس میں 5 گواہوں کو بھی قتل کیا جا چکا ہے ۔ غلام نبی میمن کا کہنا تھا ملزم نے ولی بابر کو اے این پی کیلئے کام کرنے پر قتل کیا جبکہ مقتول بانی ایم کیو ایم کی سابقہ اہلیہ کا انٹر ویو بھی کرنا چاہتا تھا ۔ کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ ملزم نے 2008 میں ایم کیو ایم لندن میں شمولیت اختیار کی اور قتل کی ہدایات جنوبی افریقہ سیٹ اپ کی جانب سے ملتی تھیں ۔