Friday, April 19, 2024

کراچی میں صبح سے بادلوں کا راج ، موسم خوشگوار

کراچی میں صبح سے بادلوں کا راج ، موسم خوشگوار
August 26, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں آج بھی صبح سے بادلوں کا راج رہا کئی دن سے سورج کو چہرہ دکھانے کا موقع ہی نہیں مل رہا  جس سے حسین اور دلفریب موسم نے شہریوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ایسے میں دوستوں اور فیملز نے ساحل کنارے موج مستی کیلئے ڈیرے ڈال دیئے  ۔ رات اور صبح سویرے ہلکی رم جھم نے موسم کو چار چاند لگادیئے    اور سمندر کنارے آنے والوں کے چہرے بھی کِھل اٹھے  ۔ ساحل سمندر پر شہریوں نے سنڈے کو فن ڈے بنایا اور خوب مستی کر کے منایا ، مزیدار گول گپے کھاکر خوب پیٹ پوجا کی  گئی تو کہیں شور کرتی سمندری لہروں کے حسین نظارے کئے  گئے ۔ کچھ شہریوں نے گھُڑ سواری کی  اور ساحل پر گاڑی بھی دوڑائی  ، سی ویو آنے والوں نے تفریح کا کوئی موقع جانے نہ دیا ۔