Thursday, May 9, 2024

کراچی میں شہریوں نے لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دیں

کراچی میں شہریوں نے لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دیں
April 8, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں لاک ڈاؤن کوخاطر میں نہ لاتے ہوئے شہری بڑی تعداد میں گھروں سے نکل آئے ،سندھ پولیس نے لاک ڈاؤن میں سختی شروع کردی۔

کراچی  کی شاہراہ فیصل  کو رکاوٹیں  لگا کر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ، غیر ضروری گھروں سے نکلنے والوں پر سختی کر دی گئی ، ادھر پنجاب حکومت کا صوبے میں لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ  کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق پنجاب میں جزوی لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع ہو گی۔

کوروناوائرس کی روک تھام کےلئے لاک ڈاؤن ہے مگر  شہریوں نےمصروفیات ترک نہ کیں تووزیراعلی سندھ کی ہدایت پر پولیس نے ایکشن لےلیا ، شارع فیصل سمیت شہر کی بڑی شاہراہوں پررکاوٹیں کھڑی کردی ، جس کی وجہ سے اکثر مقامات پرگاڑیاں کی قطاریں لگ گئیں۔ْ

شہریوں سےگھر سےباہر نکلنے کی وجہ پوچھی تو کسی نےکچھ   اور کسی نے کچھ  جواب دیا۔

پولیس نےموٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد کو حراست میں لےلیا اورموٹرسائیکل بھی تحویل میں لےلی ، پولیس نےرکشوں والوں کےخلاف بھی کریک ڈاون کیا  اور مختلف مقامات  پرکارروائیاں کرکےایک سو سےزائد رکشےتحویل میں لےلئے۔

پولیس حکام کاکہناہےکہ شہری غیرضروری طور پرگھروں سےنکلنےسےگریز کریں ، ورنہ قانونی کارروائی کاسامنا کرنا پڑسکتاہے۔