Saturday, April 27, 2024

کراچی میں شہریوں نے سنڈے کو فنڈے بنانے کے لئے ناشتہ گھرسے باہر ہی کیا

کراچی میں شہریوں نے سنڈے کو فنڈے بنانے کے لئے ناشتہ گھرسے باہر ہی کیا
November 11, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں شہریوں نے سنڈے کو فنڈے بنانے کے لئے صبح سویرے ناشتہ گھرسے باہر ہی کیا۔ کسی نے حلوا پوری کھائی تو کوئی نہاری کھاتا نظر آیا۔ کراچی والے بھی کھانے پینے کے بہت شوقین ہیں۔ اسی لئے کھانے پینے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ اب چھٹی کا دن ہو تو صبح سویرے ناشتہ تو بنتا ہے۔ کوئی دوستوں کے ساتھ تو کوئی اہلخانہ کے ساتھ ناشتہ کرتا دیکھائی دیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ چھٹی کے دن تو باہر ہی ناشتہ کرنے میں مزہ آتاہے۔ شہریوں کا مزاج سمجھتے ہوئے اتوار کو صبح ہی صبح تگڑے ناشتے تیار ہونے لگتے ہیں۔