Wednesday, May 8, 2024

کراچی میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک

کراچی میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک
January 30, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈالمیا روڈ پر شہری نے فائرنگ کرکے مبینہ ڈاکو  کو مار ڈالا، ایدھی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم موٹرسائیکل سوار شہری سے لوٹ مار کر رہا تھا ،شہری نے ملزم کو واردات کرتا دیکھ کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ دوسری جانب  کراچی  کے علاقے ٹیپوسلطان کے قریب  پولیس نے کارروائی کے دوران طلبا کو مہلک ترین نشہ سپلائی کرنے والا  4 رکنی ریکٹ گینگ گرفتار کرلیا۔ ملزموں سے بڑی مقدار میں آئس پاؤڈر، ہیروئن اور چرس برآمدہوئی۔پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔