Sunday, May 5, 2024

کراچی میں شہری عید کے دوسرے دن بھی تفریحی کے لئے ساحل پہنچ گئے

کراچی میں شہری عید کے دوسرے دن بھی تفریحی کے لئے ساحل پہنچ گئے
June 6, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں شہری عید کے دوسرے دن بھی تفریحی کے لئے ساحل پہنچ گئے۔ سمندر میں نہانے پر پابندی کے باوجود کئی نوجوان پانی میں ڈبکیاں لگاتے رہے۔ شہریوں نے اونٹ سواری بھی کی اور گھوڑوں کی ریس لگائی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ عید کا سب سے زیادہ مزہ تو ساحل پر آتا ہے۔ کوئی ساحل پر چہل قدمی کرتا  رہا تو کوئی لہروں سے چھیڑ چھاڑ۔ سمندر میں نہانے پر پابندی کے باوجود کئی نوجوان نہاتے ہوئے نظر آئے۔ سب ہی کا کہنا تھا کہ عید پر تو موج مستی بنتی ہے۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وہ عید کے دن کو یاد گار بنانے کےلئے آج تمام دن ساحل پر گزاریں گے۔