Saturday, April 20, 2024

کراچی میں شدیدگرمی سےجاں بحق مزید50افرادکی میتیں سپردخاک

کراچی میں شدیدگرمی سےجاں بحق مزید50افرادکی میتیں سپردخاک
June 26, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں گرمی کی شدت سے جاں بحق مزید پچاس  افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گی جنہیں ایدھی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،عبدالستار ایدھی کہتے ہیں خلق خدا کی خدمت ہر حال میں جاری رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کراچی میں گرمی کی شدید لہر سے  جاں بحق ہونے والے بارہ سو سے زائدافراد کی میتیں ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ لائی گئیں۔ اتنی بڑی تعداد میں لاشوں کی آمد سے سرد خانے میں جگہ کم پڑ گئی، جس کے باعث پچاس لاوارث لاشوں کی تدفین کا فیصلہ کیا گیا اورنماز جنازہ ایدھی سرد خانے کے باہر ادا کی گئی۔ نمازہ جنازہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں بھی ہم خلق خدا کی خدمت کرتے رہیں گے۔ ایدھی رضا کاروں نے میتوں کی تدفین کے حوالے سے میڈیا کو اعدادوشمار سے بھی آگاہ کیا۔ گرمی سےجاں بحق زیادہ تر لاوارث افراد میں مزدورطبقہ شامل ہے جن کے لواحقین کا تاحال کچھ پتہ نہیں لگ سکا۔