Friday, March 29, 2024

کراچی میں شدید گرمی سے بارہ سو افراد کی اموات کے باوجود شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈٰنگ کا سلسلہ جاری

کراچی میں شدید گرمی سے بارہ سو افراد کی اموات کے باوجود شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈٰنگ کا سلسلہ جاری
June 28, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں شدیدگرمی اوربارہ سوافرادکی اموات کےبعد بھی غیراعلانیہ اورطویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بندنہیں کیاگیا،بجلی کی آنکھ مچولی نےشہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدیدگرمی اوربارہ سوافرادکی اموات کےبعدبھی غیراعلانیہ اورطویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستورجاری ہے،کراچی الیکٹرک کی انتظامیہ سحروافطارکےعلاوہ دن  کوبھی غیراعلانیہ اورطویل لوڈشیڈنگ پرقابوپانےمیں بری طرح ناکام ہوگئی ہےاور شہری سخت ذہنی اذیت کاسامناکررہےہیں۔ آج بھی شاہ فیصل،ناظم آباد،گلستان جوہر،فیڈرل بی ایریا،اورنگی،گلشن اقبال،جمشیدکوارٹرز،گارڈن،لیاری،کیماڑی اورایم ٹی خان روڈسلطان آبادسمیت دیگرکئی علاقے بجلی سےمحروم ہیں۔ جس کےباعث شہریوں کو شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہا ہے،بجلی کی طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سےمتاثرہ علاقوں میں پانی کابحران مزیدسنگین ہوگیا،شکایات کےباوجودکےالیکٹرک کی جانب سےبجلی بحالی کیلئےکوئی اقدامات نہیں کئےجارہے۔