Thursday, March 28, 2024

کراچی میں شام 7 سے رات 9 بجے تک کیبل سروسز بند کرنیکا اعلان

کراچی میں شام 7 سے رات 9 بجے تک کیبل سروسز بند کرنیکا اعلان
July 13, 2020
کراچی (92 نیوز) کیبلز آپریٹر ایسوسی ایشن نے کراچی میں شام 7 سے رات 9 بجے تک کیبل سروسز بند کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے کے الیکٹرک کی ناانصافیوں کیخلاف احتجاج کیا، شام 7 بجے سے رات 9 بجے تک کیبل سروس بند رکھی۔ کراچی میں ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں کا کہنا تھا کے الیکٹرک کیبل اور انٹرنیٹ کی تاریں کاٹنے سے باز نہیں آرہی جبکہ کے الیکٹرک کے ناقص نظام کے باعث فائبر آپٹکس کی تاروں میں بھی آگ لگ جاتی ہے۔ آل پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کی دھواں دھار پریس کانفرنس ۔۔ کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی پر انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ چیئرمین کیپ خالد آرائیں نے کہا، کے الیکٹرک کی نا انصافی بڑھتی جارہی ہے۔ کے الیکٹرک کے ناقص نظام سے لگنے والی آگ اور تاریں کاٹنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ خالد آرائیں کا کہنا تھا بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے اموات کی ذمہ داری کیبلز آپریٹرز پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، جبکہ کیبل سروس کیلئے فائبرآپٹکس استعمال کی جا رہی ہیں، جن میں بجلی نہیں ہوتی۔ چیئرمین کیپ نے پیمرا سے تحفظ فراہم کرنے اور وفاقی وزراء سے کے الیکٹرک کو لگام ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ خالد آرائیں کا کہنا تھا اگر 2 گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال کو ہلکا لیا گیا تو اس کا دائرہ کار بڑھادیا جائے گا۔