Saturday, May 18, 2024

کراچی میں شارع فیصل پر ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک متاثر

کراچی میں شارع فیصل پر ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک متاثر
December 6, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں شارع فیصل پر ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک بری طرح متاثر ہے ۔
ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگنا معمول بن گیا ہے ۔
ٹریفک جام کے باعث چند لمحوں کا سفر گھنٹوں میں بدلنے لگ گیا جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔
دفاترجانے والے شہری اور سکول جانے والے طلبہ گھنٹوں سڑکوں پر خوار ہونے لگے ۔ کارساز سے میڑوپول تک سڑک کی کارپیٹنگ درد سربن گئی۔
جناح اسپتال اور کارڈیواسپتال جانے والوں مریض بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ایمبولینسز بھی راستے میں ہی پھنس جاتی ہیں ۔
شہریوں نے کہاکہ ترقیاتی کام اچھی بات ہے۔ لیکن سڑک پرکام چھٹی کے دن یا پھر رات میں ہونے چاہیں۔