Thursday, April 25, 2024

کراچی میں شادی ہالز کی مسلسل بندش کے خلاف ملازمین کا احتجاج

کراچی میں شادی ہالز کی مسلسل بندش کے خلاف ملازمین کا احتجاج
June 28, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں شادی ہالز کی مسلسل بندش کےخلاف ملازمین نے احتجاج کیا جس میں خواتین بھی شریک ہوئیں۔ مظاہرین فائیو اسٹار چورنگی پر علامتی جنازہ رکھ کر نعرے بازی کرتے رہے۔ کراچی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود شادی ہالز کی بندش کے معاملے پر مالکان اور ملازمین سراپا احتجاج بن گئے ۔ نارتھ ناظم آباد میں کیے گئے احتجاج کے دوران ملازمین کے بچوں نے بھی شرکت کی اور گلے میں روٹیاں لٹکائے، علامتی خودکشی کے مناظر پیش کرکے انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ ملازمین نے کہا کہ 3 جولائی سے شادی ہالز کھولنے کی اجازت نہ ملی تو اگلے ہی دن ازخود ہالز کے تالے کھول دیے جائیں گے ۔ مظاہرین نے فائیو اسٹار چورنگی کے قریب علامتی جنازہ رکھ کر بھی احتجاج کیا ۔ احتجاج کے باعث کچھ دیر کیلئے ٹریفک معطل رہی  جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے ۔