Thursday, April 25, 2024

کراچی میں شادی کا جھانسہ دے کر قیمتی اشیا ہتھیانے والا جعلساز خاندان گرفتار

کراچی میں شادی کا جھانسہ دے کر قیمتی اشیا ہتھیانے والا جعلساز خاندان گرفتار
March 11, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں شادی کا جھانسہ دے کر قیمتی اشیا ہتھیانے والا جعلساز خاندان گرفتار ہو گیا۔

دولہا میاں اور ان کے گھر والوں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بارات لیکر دلہنیا لینے شادی ہال پہنچے۔ گرفتار ملزمان میں دولہا عباد، اس کا والد نعیم الدین ، بھائی تنزیل اور والدہ شامل ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی والوں نے درخواست دی تھی کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی نعیم الدین نامی شخص کے بیٹے سے طے کی ہے۔ گزشتہ روز وہ نکاح کے بعد جہیز کا سامان اور دولہا کے کپڑوں کے لئے پچاس ہزار روپے نقد لے گئے۔ ان کی حرکتوں سے شبہ ہے کہ وہ فراڈیئے ہیں۔

پولیس نے تحقیقات کی تو دلہا اور اس کا پورا گھرانہ ہی جعلساز نکالا۔ عزیز بھٹی تھانے میں جعلسازی کے تیس سے زائد مقدمات درج ہیں۔ دلہا کا والد نعیم الدین خود کو حساس ادارے کا ریٹائرڈ افسر ظاہر کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سادہ لوح افراد سے مختلف کام کروانے کے عوض بھاری رقم وصول کرتے تھے۔ پھر نہ کام ہوتا تھا اور نہ رقم واپس ملتی تھی۔