Friday, April 19, 2024

کراچی میں سیوریج کا نظام درہم برہم ،گٹر ابلنے لگے

کراچی میں سیوریج کا نظام درہم برہم ،گٹر ابلنے لگے
July 13, 2020

کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہے، گلی محلوں میں گٹر ابل رہے ہیں، عثمان آباد میں اس وقت افسوس ناک صورتحال نظر آئی جب میت نکالنےکی جگہ پر بھی سیوریج کا پانی جمع تھا، علاقہ مکین بہت محتاط ہو کرمیت لیکر نکلے۔

کراچی میں بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکردگی کے باعث  گلی محلو ں میں سیوریج  کا پانی وبال بن گیا ، عثمان آباد میں غوثیہ حال والی گلی کی بھی صورتحال عرصہ دراز سے ایسی  ہے گذشتہ روز میت لےجانے کی جگہ بھی نہ تھی۔

شہری نے ویڈیوبنا کرسوشل میڈیا پر شیئرکردی ، ویڈیو میں دیکھایاگیاکہ کس  مشکل سےجنازے کو لیکر گئے ، لواحقین نے  صورتحال پرشدیدبرہمی کا بھی اظہار کیا۔

علاقہ مکین بتاتےہیں کہ چھ ماہ سے  سیوریج کا مسئلہ ہے ، شکایات کے باوجود کسی ادارےکے کان پر جوں نہیں رینگتی ، علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیاکہ اعلی حکام صورتحال کا نوٹس لیں اور سیوریج کےمسائل حل کروائیں ۔