Friday, May 3, 2024

کراچی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے ، آئی ایس پی آر

کراچی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے ، آئی ایس پی آر
August 29, 2020

کراچی ( 92 نیوز) پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ  راچی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے ، پاک فوج اور پاک بحریہ کے اہلکار ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج کے انجینئرز نے شاہراہ فیصل پر سی او ڈی انڈر پاس کو کلیئر کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے، کے پی ٹی انڈر پاس پر بحالی کا کام جاری ہے، سیلاب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں موبائل ٹیموں کے ذریعے بنیادی اشیاء اور راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  مختلف مقامات پر ڈی واٹرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، پانی میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے اور ٹریفک کی بحالی کیلئےمختلف پائنٹس پر ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں،موبائل ریکوری گاڑیوں کے زریعے پانی میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  کراچی میں سول انتظامیہ کے تعاون سے 32 ایمرجنسی میڈیکل اور 56 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تیار کھانا بھی تقسیم کیا گیا، قیوم آباد، سرجانی اور سعدی ٹاون میں آرمی فیلڈ میڈیکل کیپمس قائم کیے گئے ہیں ،کیپمس میں آرمی میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف سیلاب متاثرین کا علاج معالجہ کررہے ہیں۔