Wednesday, April 24, 2024

کراچی میں سیل کی گئی مختلف مارکیٹیں کھول دی گئیں

کراچی میں سیل کی گئی مختلف مارکیٹیں کھول دی گئیں
May 18, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں سیل کی گئی مختلف مارکیٹیں کھول دی گئیں۔ زینب مارکیٹ، گل پلازہ سمیت دیگر مارکیٹوں میں کاروبار بحال ہو گیا۔ کراچی میں چھوٹی بڑی مارکیٹیں اور بازار کھلےہیں شہری عیدی کی خریداری میں مصروف ہیں ایس او پی پر کچھ کچھ عملدرآمد کیاجارہاہے، بڑےشاپنگ مالز بند رہیں گے،گذشتہ ہفتےایس اوپی کی خلاف ورزی  پر سیل کی جانےوالی مارکیٹیں ڈی سیل کردی گئی ہیں۔ کراچی میں لاک  ڈاون میں نرمی کے بعد کاروباری وتجارتی مراکز کھلے ہیں۔ شہری عید کی خریداری میں مصروف ہیں۔ گذشتہ ہفتے ایس او پی کی خلاف ورزی پر سیل کی جانے والی مارکیٹیں ڈی سیل کردی گئی ہیں۔ زینب مارکیٹ میں بھی کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں تاہم اب وہاں ایس  او پی پر عملد رآمد دیکھائی دے رہا۔ بچوں اور بزرگوں کو مارکیٹ میں نہیں جانے دیا جا رہا۔ سماجی فاصلوں کا بھی خیال کیا جا رہا ہے۔ خریدار بھی مارکیٹیں کھلنے پر خوش ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے وہ ایس او پی پر عملدرآمد کی ہرممکن کوشش کر رہے۔ تاجر رہنما مطالبہ کر رہے ہیں کہ آخری عشرے میں مارکیٹیں چوبیس گھنٹے کھلی رکھنےکی اجازت دی جائے۔