Thursday, March 28, 2024

کراچی میں سیاسی جماعتوں کو دیوار سےلگا کر انتہا پسندوں کیلئےگراؤنڈ بنائی جارہی ہے: فاروق ستار

کراچی میں سیاسی جماعتوں کو دیوار سےلگا کر انتہا پسندوں کیلئےگراؤنڈ بنائی جارہی ہے: فاروق ستار
May 9, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستارنے کہا ہے کہ کراچی میں سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگا کر انتہاپسندوں کے لیے گراؤنڈ بنائی جارہی ہے۔ متحدہ کے رہنماؤں کو سکیورٹی خدشات ہیں  آرمی چیف  سکیورٹی کاانتظام کردیں۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پرخالد مقبول صدیقی اور عامر خان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ خرم ذکی کا قتل قابل مذمت ہے  یہ واقعہ انتہا پسندوں کے لیے گراؤنڈ بنانے کی سازش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت کو سکیورٹی خدشات لاحق ہیں ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نقل وحرکت محدود کرنے کو کہا ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ خرم ذکی کا قتل اس پس منظر میں بھی دیکھا جائے کہ کراچی آپریشن منطقی انجام کو نہیں پہنچا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انتہاپسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا ہوگی ۔