Wednesday, April 24, 2024

کراچی میں سیاسی جماعت کا کارکن 2ساتھیوں سمیت گولیوں کا نشانہ بن گیا، کوئٹہ میں بھی 3افراد قتل

کراچی میں سیاسی جماعت کا کارکن 2ساتھیوں سمیت گولیوں کا نشانہ بن گیا، کوئٹہ میں بھی 3افراد قتل
July 18, 2015
کراچی / کوئٹہ (92نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں ہوٹل میں بیٹھے افراد پر فائرنگ سے سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب بلوچستان کے علاقے آواران میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعت کا کارکن ہوٹل میں بیٹھا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد نے آ کر فائرنگ کر دی جس سے سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 3افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ تمام افراد کوسر اور سینے پر گولیاں ماری گئیں۔ دوسری جانب ضلع آاوران کے علاقے جھاو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق آوران کے علاقے جھاو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نورمحمد، اسکا بیٹا اور ایک قریبی عزیز موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لیویز نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق قتل کا یہ واقعہ خاندانی تنازعہ کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔