Tuesday, May 7, 2024

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،2 مبینہ دہشت گرد گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،2 مبینہ دہشت گرد گرفتار
December 8, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان مفتی نظام الدین شامزئی اور علامہ یوسف الدھیانوی کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں۔

ملزم کرار حسین عرف پٹھان 2007 سے 2014 تک ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ۔ ملزم نے آٹھ سیاسی و مذہبی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم کامران حیدر عرف کامی علامہ یوسف لدھیانوی اور مفتی نظام الدین شامزئی کی ٹارگٹ کلنگ سمیت چھ سے زائد وارداتوں میں ملوث رہا۔ وارداتوں میں درجنوں افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے پڑوسی ملک سے اسلحہ چلانے ، بارودی موار اور خود کش جیکٹس بنانے اور استعمال کرنے کی تربیت حاصل کی۔ ملزمان شہر میں مذہبی منافرت پھیلانا چاہتے تھے۔