Wednesday, May 8, 2024

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، ملزم حیدر زیدی عرف سلیم بھائی گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، ملزم حیدر زیدی عرف سلیم بھائی گرفتار
February 10, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں سی ٹی ڈی نے موسمیات چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی میں ملوث ملزم حیدر زیدی عرف سلیم بھائی گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کا نام انتہائی مطلوب ملزموں کی فہرست ریڈ بک میں بھی شامل ہے۔ ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، کالعدم تنظیم کی فنڈنگ بک، رسیدیں اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم بم بنانے کا بھی ماہر ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے پارہ چنار سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کی اور وہ بم بنانے کا بھی ماہر ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے بتایا کہ اس نے 1994 میں عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں غیرملکی باشندے کو قتل کیا تھا۔ 1995 میں ناگن چورنگی پر واقع مسجد پر بم پھینکا تھا۔ ملزم نے مختلف مذہبی جماعتوں کے کارکنان کو قتل کیا۔ ملزم نے 2004 میں سائٹ کے علاقے میں مسجد کے باہر موٹر سائیکل میں  دھماکہ کیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے۔