Wednesday, May 1, 2024

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار
July 30, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیئے۔ حکام کے مطابق ملزمان کے نام فیصل علی خان اور نظام الدین ہیں ۔ ملزمان ایم کیو ایم پاک کالونی سیکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ ہیں ۔ ملزمان کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی ٹیمیں تشکیل دے رہے تھے ۔ انچارج سی ٹی ڈی نے کہا ملزمان کو ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان اسلحے کی ترسیل بھتہ کلیکشن اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں ۔