Monday, May 13, 2024

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار
November 12, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کاشف عرف انصاری دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث رہا ۔ ملزم نے دیگر ساتھیوں اعظم ، عدنان ، واجد ، فراد اور سراج کے ساتھ مل کر شہری کو قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ ملزم نے 2011 میں محمد اشرف بلوچ  اور محمد عمران بلوچ کو سول اسپتال کے گیٹ سامنے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ ملزم کاشف کی گرفتاری نشتر روڈ ، رانچھوڑ لائن کپڑا مارکیٹ مین بس اسٹاپ سے عمل میں لائی گئی ۔ ملزم نے قتل ، اقدام قتل ، جلاو گھیراو اور بھتہ خوری کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔