Monday, May 13, 2024

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
June 5, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق جان عالم کا تعلق کالعدم تنظیم  سے ہے۔ مبینہ دہشت گرد نے افغانستان میں تربیت حاصل کی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے پرانی سبزی منڈی میں انسپکٹر شفیق تنولی پر خود کش حملہ کرانے،  زاے این پی سندھ کے جنرل سیکرٹری بشیر جان پر بم دھماکے میں بھی ملوث ہے۔ ملزم پریشرککر بم، ٹینس بال بم اور موٹر سائیکل بم بنانے کا ماہر ہے۔ شیر بہادر کی ہلاکت کے بعد ملزم کو ٹی ٹی پی سوات ملا فضل اللہ گروپ کا کمانڈر مقرر کیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم نے کراچی میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔