Sunday, September 8, 2024

کراچی میں سی ٹی ڈی نے پولیس اہلکاروں اورشہریوں کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرکوگرفتارکرلیا

کراچی میں سی ٹی ڈی نے پولیس اہلکاروں اورشہریوں کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرکوگرفتارکرلیا
August 26, 2017

 کراچی (92 نیوز) قصبہ کالونی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے سوسے زائد پولیس اہلکاروں اورشہریوں کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرکوگرفتارکرلیا۔

سی ٹی ڈی کا کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں چھاپہ مار کر سوسے زائدافرادکے قتل کے الزام میں انتہائی مطلوب ملزم کوگرفتارکرلیا۔

92 نیوزکوموصول ہونیوالی انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق ٹارگٹ کلرعمران عرف ماما اورنگی کارہائشی اورایم کیوایم لندن کادوہزارسات سے کارکن ہے۔  

عمران ماما نے ساتھیوں کے ہمراہ اورنگی قصبہ کالونی  کے اطراف میں وارداتیں کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں سمیت سیکڑوں افرادکونشانہ بنایا۔

گرفتارملزم کے ساتھی صفیان عرف چابی ،فیصل عرف ٹوکری اورطاہرلمباسمیت پولیس مقابلوں میں مارے جاچکے ہیں اورکئی روپوش ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق قصبہ کالونی سے گرفتارملزم نے سوسے شہریوں اورپولیس اہلکاروں کوقتل اورزخمی کرنیکااعتراف کیاہے۔

 عرصہ درازسے روپوش ملزم کی نشاندہی پرسی ٹی ڈی نے زمین میں مدفون  اسلحہ بھی برآمدکرلیا۔برآمدہونیوالے اسلحہ میں پانچ ریپیٹر،تین رائفل،ایک کلاشنکوف اورپانچ سو نوے مختلف اقسام کی گولیاں شامل بھی شامل ہیں۔