Monday, May 13, 2024

کراچی میں سی ٹی ڈی نے ایم کیوایم لندن کے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے

کراچی میں سی ٹی ڈی نے ایم کیوایم لندن کے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے
June 22, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں دہشت گردی کا اہم نیٹ ورک بےنقاب ہو گیا۔ سی ٹی ڈی نے میرپورخاص سے ایم کیوایم لندن کے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا کہنا ہے گرفتار دہشتگرد نوے کی دہائی سے 2003 تک متحرک تھے۔ دہشتگردوں نے ساتھیوں سمیت بھارت سے تربیت حاصل کرنے کا انکشاف کیا۔ دہشتگردوں کا مقصد سندھ کے بارڈر پر را کا نیٹ ورک مضبوط کرنا تھا۔ دہشتگردوں کا اصل مقصد بارڈر پر سلیپر سیل متحرک رکھنا تھا۔ دہشتگردوں نے انیس ایڈوکیٹ اور واسع جلیل سے رابطے کا انکشاف کیا۔ واسع جلیل اور انیس ایڈوکیٹ کی ذمہ داری تھی کہ لڑکوں کو بھارت بھیجنا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے کہا سی ٹی ڈی میر پور خاص سے اہم گرفتاریاں ہوئیں۔ ملزمان کے مطابق الطاف حسین کی پالیسی تھی کہ کارکنوں کو باقاعدہ انڈیا بھیجنا ہے۔ گرفتار ملزمان بھی انڈیا سے تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ دو ایم کیو ایم کے بڑے لیڈر تھے جو انڈیا لڑکے بھیجنے کی ذمہ داری رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا انیس ایڈوکیٹ کو دوبارہ بلایا جائے گا۔ بینک سمیت دیگر معاملات سامنے آئے ہیں۔ رات گئے کارروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ ملا۔ ڈشوکا اینٹی ایئر کرافٹ گن سمیت دیگر اسلحہ ملا۔ رات گئے دو دہشتگرد میرپور خاص سے گرفتار کئیے گئے ہیں۔ انیس ایڈوکیٹ کو ملک چھوڑنے سے منع کیا ہے۔ حقائق مزید سامنے آئے تو چالان کیا جائے گا۔ واسع جلیل کی گرفتاری کیلئے لکھا جائے گا۔ واسع جلیل امریکہ میں ہے۔