Sunday, May 12, 2024

کراچی میں سی ٹی ڈی نے ایم کیوایم لندن اور کالعدم تنظیم کے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا

کراچی میں سی ٹی ڈی نے ایم کیوایم لندن اور کالعدم تنظیم کے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا
March 12, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے سی ٹی ڈ ی ان ایکشن، دو مختلف کارروائیوں میں ایم کیوایم لندن اور کالعدم تنظیم کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، جبکہ پولیس نے کورنگی سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن کی بڑی کارروائی میں ایم کیو ایم لندن کے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر خواجہ فیصل کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر کی ٹیم میں ذاکرحسین،عرفان سندھی،آصف بڈھا،ابوعرفان اور یامین شامل ہیں ملزمان نےسال 2005میں گلبرگ میں اےایس آئی سمیت دوافراد کو قتل کیاتھا جبکہ رسالہ تھانے کی حدود میں مخالف پارٹی کےدو لڑکوں کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزم اور اس کے ساتھی قتل، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔

سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن کی اورنگی ٹاؤن علیگڑھ مارکیٹ میں کی گئی کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان مفتی شاکر اللہ گروہ کا دہشتگرد گرفتارزبیر عرف علی کو گرفتار کر کے قبضے سے جدید دو کلاشنکوف اور دو دستی بم برآمد کرلیے سی ٹی ڈی زرائع کا دعویٰ ہے، گرفتار دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

کورنگی میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ڈاکو گرفتار کرلیا ملزم اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کرتا تھا، ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔