Friday, May 10, 2024

کراچی میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی ، دو دہشتگرد ہلاک

کراچی میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی ، دو دہشتگرد ہلاک
August 19, 2020

کراچی ( 92 نیوز)  کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں سی ٹی ڈی  اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد مارے گئے ، ہلاک دہشتگردوں  سے کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ برآمد ہوا،ڈیفنس میں  ڈاکٹرماہا نےخود کو گولی مارلی۔

کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، سی ڈی ٹی نے بلدیہ رئیس گوٹھ میں رات گئے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا ، چھاپے کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ سے دو دہشتگرد مارے گئے۔

دہشتگردوں سے دو کلاشنکوف ، دو نائن ایم ایم پستول اور بھاری تعداد میں گولیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا ۔ انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق ملزمان کی شناخت رفیق اور عدنان کے نام سے کی گئی ہے، جن  کا تعلق کالعدم تنظیم سےہے۔

سی ٹی ڈی کےمطابق ہلاک دہشتگرد اور ان کے ساتھی شہر میں کسی بڑی وارات کی منصوبہ بندی کررہے تھے ، جو بروقت ایکشن سے ناکام ہوگئی۔

دوسری جانب  ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا نامی خاتون نے اپنے گھر میں  خود کو گولی مارلی ، خاتون ڈاکٹر جناح  اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی ۔

پولیس نے خودکشی میں استعمال ہونے والی پستول کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔ابتدائی تفتیش  کےمطابق واقعہ گھریلوناچاکی کی وجہ سے پیش آیا۔