Thursday, April 25, 2024

کراچی میں سی ویو پر گاڑی سمندر میں ڈوب گئی ، دو افراد جاں بحق

کراچی میں سی ویو پر گاڑی سمندر میں ڈوب گئی ، دو افراد جاں بحق
January 19, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں گاڑی سمندر میں ڈوب گئی۔ گاڑی میں سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے واقعہ کی اطلاع ملنے پر فوری جائے وقوعہ  پہنچے۔ گاڑی میں سوار دونوں افراد جاں بحق ہو چکے تھے جن کی لاشیں اور گاڑی کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔ عینی شاہد نے بتایا کہ کار میں سوار شخص ایک نوجوان کو گاڑی چلانا سکھا رہا تھا  ۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت محمد افتخار ، نوجوان کی شناخت دانیال ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئی۔