Friday, April 26, 2024

کراچی میں سی این جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافہ

کراچی میں سی این جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافہ
October 6, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں سی این جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔ نئے پاکستان میں گیس کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ سی این جی ایسوسی ایشن نے بھی عوام پر بم گرادیا ۔ سستی سی این جی کا دور گیا، اور قیمت پیٹرول سے بھی آگے نکل گئی۔ سی این جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا اور 104 روپے فی کلو میں فروخت شروع ہو گئی۔ سی این جی کی قیمت نے سنچری مکمل کی تو شہریوں کی جان پر بن آئی اور فیصلے کو مسترد کر دیا۔ کراچی میں 70 فیصد ٹرانسپورٹ سی این جی پر منتقل ہو چکی ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے گیس کی قیمتیں فوری طور پر کم کی جائیں تاکہ بسوں اور رکشے کا سفر عذاب نہ بنے۔