Friday, March 29, 2024

کراچی میں سی این جی اسٹیشنز سترہ ستمبر تک بند

کراچی میں سی این جی اسٹیشنز سترہ ستمبر تک بند
September 14, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا۔ سی این جی اسٹیشنز سترہ ستمبر تک بند ہو گئے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق ایل این جی ٹرمینل پر گیس لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔ قلت کے باعث کراچی کے بعض علاقوں میں کم پریشر کی شکایات ہو سکتی ہیں۔ پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بھی جزوی طور پر کم کی جائے گی۔ غیر برآمدی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند کرنے کا امکان ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق چار روز کے لئے سندھ اور بلوچستان کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ‏بند کر دی جائے گی جب کہ کے الیکٹرک کو بھی گیس کی سپلائی کم دی جائے گی۔ کے الیکٹرک کو اس وقت 170 ‏ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق ‏گیس کی کمی کو پورا کرنے میں دشواری ہوئی تو غیر برآمدی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند کر دی جائے ‏گی۔

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان میں بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز اب چار دن بعد ہفتے کی صبح 8  بجے دوبارہ کھلیں گے۔