Friday, May 10, 2024

کراچی میں سی این جی اسٹیشن آج دوسرے روز بھی بند

کراچی میں سی این جی اسٹیشن آج دوسرے روز بھی بند
December 23, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں سی این جی اسٹیشن  آج دوسرےدن بھی بند ہیں،مسافربسیں  معمول سےکم ہیں رکشہ ٹیکسی والےبھی پریشان  ہیں اور شہری بھی۔ کراچی میں سی این جی اسٹیشن آج بھی بند  ہیں جس کےباعچ  شہریوں کو گاڑیوں کی  فیلنگ میں شدیدمشکلات کا سامنا  کرنا پڑا ، چاردن کی بندش کےبعد جمعہ کی رات کو 24 گھنٹوں کےلئے سی این جی اسٹیشن کھلےتھے ، لیکن ہفتےکی شب سے دوبارہ سی این جی اسٹیشن بند ہیں۔ سی این جی کی بندش کے باعث  مسافر بسیں  معمول سےکم ہیں ، بس اسٹاپ پر شہریوں کوپریشانی کاسامنا ہے ۔ دوسری جانب رکشہ والوں کا کہنا ہے کہ  گھروں کے  چولہے ٹھنڈے پڑھ گئےہیں ۔ شہریوں ور رکشہ ٹیکسی والوں نے مطالبہ کیاہے کہ  سی این جی اسٹیشن فوری کھولےجائیں۔