Tuesday, April 23, 2024

کراچی میں سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی

کراچی میں سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی
August 17, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں سپریم کورٹ کےاحکامات کےباوجود لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی جاسکی ،شہر میں بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے،شہر کےمختلف علاقوں میں چارسےچھ گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔

کے الیکٹرک نے سپریم کورٹ کےاحکامات پربھی عمل نہیں کیا ، شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ صفر کرنےکےباوجود کراچی میں لوڈ شیڈنگ جاری ، مختلف علاقوں میں 4سے 6گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، قائدآباد،ملیر ،شاہ فیصل ،لانڈھی اور کورنگی کےعلاقےمتاثرہیں۔

اورنگی ٹاون،بلدیہ ٹاون،لائنزایریا،رنچھوڑلائن میں بھی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ،لیاری،کھارادر،کیماڑی،منظورکالونی اورقیوم آباد کےمکین بھی بجلی بندش سےپریشان ہیں۔

علاقائی فنی خرابی کی وجہ سےبھی بجلی کی فراہمی متاثرہورہی ہے ، اضافی بلوں کی وجہ سے بھی شہری  ازیت کا شکار ہیں۔

شہریوں نےسپریم کورٹ سےاپیل کی   کہ شہر کو لوڈ شیڈنگ اور اووربلنگ سےنجات دلوائی جائے۔