Thursday, May 9, 2024

کراچی میں سپرہائی وے پر کاٹھور موڑ کے قریب فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

کراچی میں سپرہائی وے پر کاٹھور موڑ کے قریب فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
October 16, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں سپرہائی وے پر کاٹھور موڑ کے قریب فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نیاز، محمد ایوب اور رسول کے ناموں سے کر لی گئی۔ واقعے کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے سپرہائے وے پر احتجاج کیا اور کراچی سے حیدرآباد جانے والا ایم 9 موٹر وے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ احتجاج کے باعث ہائے وے پر بدترین ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ مظاہرین سے مذاکرات کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی سپر ہائے وے پہنچ گئی،تاہم مظاہرین واقعہ میں ملوث افراد کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کرتے رہے۔ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے محمد رسول، نیاز اور محمد یوسف کا پوسٹ مارٹم جناح اسپتال میں کیا گیا جس میں ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ تینوں افراد کی موت بڑے ہتھیار کی گولی لگنے کے باعث واقعہ ہوئی ہے ۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر  سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔