Sunday, May 12, 2024

کراچی میں سپرہائی وے پر دنبہ گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق

کراچی میں سپرہائی وے پر دنبہ گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق
April 18, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں سپرہائی وے پر دنبہ گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔