Thursday, April 18, 2024

کراچی میں سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

کراچی میں سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق
September 29, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں سپرہائی وے پر نوری آباد میں المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ ٹریلر اور بس کے درمیان تصادم میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو کوٹری تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق افراد کراچی کےعلاقے انچولی کے رہائشی تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بوتراب اسکاوٹس کا رضاکار سہیل بھی شامل ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والوں میں باپ بیٹا سید عباس اور علی بلال بھی شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔