Sunday, May 19, 2024

کراچی میں سٹی کونسل کا اجلاس اکھاڑا بن گیا

کراچی میں سٹی کونسل کا اجلاس اکھاڑا بن گیا
January 24, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں سٹی کونسل کا اجلاس اکھاڑا بن گیا۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران  مسجد شہید کیے جانے پر جماعت اسلامی کے ارکان آپے سے باہر ہوگئے۔ ہل پارک میں مسجد شہید کیے جانے پر جماعت اسلامی کے جنید مکاتی نے قرارداد پیش کی جس پر شہری حکومت اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آگئے۔ اپوزیشن ارکان نے مئیر کراچی وسیم اختر کا گھیرائو کر لیا۔ لفظی جنگ کے بعد بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اسلم آفریدی   نے بولنا شروع کیا  تو ایوان میں لاتیں اور گھونسے چل گئے۔ اپوزیشن ارکان ایوان میں چائنا کٹنگ کرنے والوں کے نعرے بھی لگاتے رہے۔ ہنگامہ آرائی کے باعث اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔