Friday, April 26, 2024

کراچی میں سورج کی حکمرانی ختم ، موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی میں سورج کی حکمرانی ختم ، موسم خوشگوار ہوگیا
June 22, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں گزشتہ روز کی بارش کےبعد سورج کی حکمرانی ختم ہو گئی ، سمندری ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا  ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہریوں کو گرمی کااحساس نہیں ہوگا۔ کراچی میں سورج کی بے رحمی ختم ہوئی ، موسم کی انگڑائی اور بادل برسنے کے بعد موسم سہانا ہوگیا ۔ موسم بدلتے ہی سورج کی حکمرانی کا بھی خاتمہ ہوا اور لبوں پر ابر کرم برسنے کی دعائیں بھی پوری ہوئیں ، برکھا رت نے کراچی والوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں ۔ گرمی سے چھٹکارا نصیب ہوا تو شہریوں نے ویک اینڈ کا آغاز سمندر کنارے پہنچ کر موج مستیوں سے کیا، شور مچاتی لہروں سے چھیڑ چھاڑ کی اور ساحل پر حسین موسم انجوائے کیا ۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں آج بھی کراچی والوں پر موسم مہربان رہے گا ۔۔ اور سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی  جبکہ بوندا باندی کا بھی امکان ہے ۔