کراچی میں سورج مارچ میں ہی آنکھیں دکھانے لگا
کراچی( 92 نیوز) کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے ، محکمہ موسمیات نے 2 دن تک گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کردی۔
کراچی میں درجہ حرارت دن 12 بجے ہی 40 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ، چلچلاتی دھوپ میں شہری گرمی سے نڈھال ہو گئے اور معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت مزید 2 دن برقرار رہے گی ، اور ہفتے سے درجہ حرارت میں کمی ہونا شروع ہوجائے گی ۔