Friday, April 19, 2024

کراچی میں سندھ گیمز کے مقابلے جاری ہیں

کراچی میں سندھ گیمز کے مقابلے جاری ہیں
April 22, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں سندھ گیمز کے مقابلے جاری ہیں ، آج سائیکلنگ اور گدھا گاڑی ریس کے مقابلے ہوئے ۔سائیکل ریس میں کراچی کے علی الیاس نے میدان مارلیا  جبکہ گدھا گاڑی ریس میں ہرن کے بچے نے بازی ماری ۔ سائیکل ریس کے مقابلے  میں چھ ڈویژن کے 36 سائیکلسٹ نے شرکت کی ۔ سائیکل ریس کا آغاز مزار قائد سے ہوا ۔سائیکلسٹ مزارقائد سے اسٹیل ٹاؤن تک گئے  اور واپس مزارقائد پہنچے ۔ تینوں پوزیشنیں کراچی کے نام رہیں ۔ علی الیاس نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 28 منٹ میں طے کرکے پہلی قربان نے دوسری اور ولید نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ سائیکل ریس کے موقع پر بھی سہولیات کا فقدان رہا  ، کھلاڑیوں کیلئے پینے کا پانی تک نہیں تھا  جس کے باعث بدنظمی بھی دیکھی گئی ۔ سندھ گیمز میں گدھا گاڑی ریس کے مقابلے بھی ہوئے  ، 9 کلو میٹر ریس کیلئے 15 گدھوں میں مقابلہ ہوا ۔ ریس سٹی ریلوے گراؤنڈ سے شروع ہوئی  ، اور ٹاور سے مائی کولاچی اور واپس سٹی ریلوے گراؤنڈ پر اختتام پذیر ہوئی  ،’’ہرن کا بچہ‘‘ نامی گدھا بازی لے گیا  ۔ "بڑی پونچھ" کا دوسرا اور "بے عقل" گدھے کا  تیسرا نمبر رہا ۔