Thursday, April 18, 2024

کراچی میں سندھ پولیس ہیڈکوارٹرز میں بغیر ویکسینیشن آمد پر پابندی عائد

کراچی میں سندھ پولیس ہیڈکوارٹرز میں بغیر ویکسینیشن آمد پر پابندی عائد
August 3, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے اثرات اور خطرات کے باعث کراچی میں سندھ پولیس ہیڈکوارٹرز میں بغیر ویکسینیشن آمد پر پابندی عائد کر دی گئی۔

 پابندی کا اطلاق صرف مہمانوں پر نہیں بلکہ پولیس ملازمین پر بھی ہو گا۔ حکم نامے کے مطابق سینٹرل پولیس آفس میں قائم دفاتر میں صرف ضروری ملازمین کو ہی بلایا جائے۔ سی پی او میں قائم تمام دفاتر کے سربراہوں کو حکمنامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔