Friday, April 19, 2024

کراچی میں سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں تین ماہ کی توسیع

کراچی میں سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں تین ماہ کی توسیع
October 5, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ، نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں سندھ رینجرز کے اختیارات کی مدت میں 4 اکتوبر 2019 سے یکم جنوری 2020 تک کے لیے توسیع کی گئی ہے ۔ رینجرز کو کراچی ڈویژن میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت چھاپے اور گرفتاری کے خصوصی اختیارات حاصل ہیں۔ صوبے میں امن و امان کو مستحکم رکھنے کے لئے رینجرز کو ہر تین ماہ بعد خصوصی اختیارات دیے جاتے ہیں۔