Sunday, September 8, 2024

کراچی میں سندھ حکومت کی صفائی مہم جاری، 20 ہزار ٹن کچرا اٹھا لیا

کراچی میں سندھ حکومت کی صفائی مہم جاری، 20 ہزار ٹن کچرا اٹھا لیا
September 24, 2019
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت کی "کلین مائی کراچی مہم" جاری، 2 دن کے دوران 20 ہزارٹن سے زائد کچرا اٹھایا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے صفائی مہم کی نگرانی کے لئے 18 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بھی قائم کر دی۔ سندھ حکومت نے صفائی مہم کے دوران اٹھائے گئے کچرے کے اعدادو شمار بھی جاری کر دئیے، پہلے دو روز میں شہر کے مختلف علاقوں سے 20 ہزار ٹن سے زائد کچرا اٹھایا گیا۔ سب سے زیادہ 2500 ٹن کچرا ماڈل کالونی سے اٹھایا گیا جبکہ کورنگی سے 2200 ٹن، شاہ فیصل کالونی سے2 ہزار ٹن ،لانڈھی سے 1504 ٹن کچرا ٹھکانے لگایا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی صفائی مہم کی نگرانی کے لئے تشکیل 18 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی نے ہر ضلع سے 3 وزراء کو نگرانی کا کام سونپا ہے۔