Saturday, May 18, 2024

کراچی میں سنار کی دکان میں نقب زنی کا ڈراپ سین ، مدعی ہی ملزم نکلا

کراچی میں سنار کی دکان میں نقب زنی کا ڈراپ سین ، مدعی ہی ملزم نکلا
May 6, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں سنار کی دکان میں نقب زنی کا ڈراپ سین ہو گیا۔ مدعی ہی ملزم نکلا۔

پولیس نے ملزم آصف کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ تین کلو سونا بھی برآمد کر لیا۔ ملزم آصف نے خود اپنی دکان سے سونا غائب کرکے نقب زنی کا ڈرامہ رچایا تھا۔ سونا آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع تجارتی مرکز سے ملا۔

ملزمان سنار کی دکان سے 12 کلو کے قریب سونا لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ لوٹے گئے سونے کی قیمت مبینہ طور پر 10 کروڑ روپے سے زائد تھی۔ واقعے کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ محمد آصف کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ مدعی کے مطابق دوکان پر تیار شدہ اور بکس میں رکھے زیورات فروخت کرتے ہیں 3 مئی کو افطار سے قبل اپنی دکان بند کرکے گھر چلا گیا تھا۔ 4 مئی کو جب دوکان پہنچا تو چار تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔ دکان میں موجود 12 کلو کے قریب طلائی زیورات چوری ہو گئے تھے۔